اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب حکام نے شریف خاندان کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ،شریف خاندان کو مزید دو نوٹس بھیجے جائیں گے ۔شریف خاندان کےوکیل کی پریس کانفرنس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیب حکام نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی کررہے ہیں۔ شریف خاندان کوان کا موقف دینے کےلیے موقع دیا گیا۔ اس سلسلے میں نیب پر بےبنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔نیب حکام نے بتایا ہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے وکیل نے
نیب کے بارے دو مختلف موقف اپنائے، پہلے نیب سے درخواست کی گئی تھی کہ نظر ثانی درخواستوں کے باعث کارروائی نہ کی جائے، اب پریس کانفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ نیب قانون کے مطابق نہیں چل رہا۔نیب حکام نے کہا کہ نیب سپریم کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے عین مطابق کارروائی کر رہا ہے، شریف خاندان کے وکیل نیب پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کی جانب شریف خاندان کو پہلے مزید نوٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا،