راولپنڈی(آن لائن) ڈیوٹی جج محمد نعیم ارشد نے سابق رکن قومی اسمبلی و میٹرو بس سروس کے چیئر مین حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے ازسرنو تحقیقات کیلئے جاری نوٹس کو درست قرار دینے کیلئے اے این ایف کی جانب سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے25 اگست کو جواب طلب کر لیا ہے عدالت میں
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے این ایف نے قانون کے مطابق حنیف عباسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اکاؤنٹس منجمند کئے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کاروائی کی اجازت دے عدالت نے حنیف عباسی ان کے بھائی ،اہلیہ اور 2 ملازمین کو نوٹس جاری کر کے سماعت ملتوی کردی۔