اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر جوش خطابت میں ہوش ہی کھو بیٹھے، انہوں نے اپنے سسر نواز شریف کو قائداعظم ثانی کہہ ڈالا، انہوں نے مزید کہا کہ 1999 میں معجزہ ہوا اور نوازشریف سعودی عرب چلے گئے، اب پھر معجزہ ہونے جا رہا ہے۔ اس تقریب میں خطاب کے دوران کیپٹن (ر) صفدر انتہائی مضحکہ خیز انکشافات کرتے رہے۔ لیاقت علی کی شہادت میں 58 ٹو بی نہیں لگا، مارشل لاء نہیں لگا، اسے نائن ایم ایم کا فائر لگا اور وہ فارغ ہو گیا، انہوں نے کہا کہ 1951ء میں لیاقت علی خان کو جدید نائن ایم ایم کی گولی سے شہید
کیاگیا۔ انہوں نے اپنے سسر نواز شریف کو قائداعظم ثانی کہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو قائداعظم ثانی بنا کر اتارا ہے، اس طرح انہوں نے اپنے سسر کو قائداعظم ثانی کا خطاب دے ڈالا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی ارکان سے متعلق بھی طرح طرح کی باتیں کیں۔انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بارے کہا کہ وہ اس قابل ہو گئے کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کو نااہل کرا دیں۔ آج ان سے کہہ دو کہ فلاں صفحے پر کیا لکھا ہوا ہے تو وہ بتا نہیں سکیں گے کیونکہ انہوں نے وہ رپورٹ خود تیار نہیں کی۔ کیپٹن (ر) کے مختلف انکشافات جاری ہیں۔