جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں۔۔۔! شریف فیملی کا پیسہ اور جائیدادیں ضبط، شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز دیدیا، سنگین انکشافات

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں۔۔۔! شریف فیملی کا پیسہ اور جائیدادیں ضبط، شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز دیدیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اگر باہر چلے جاتے ہیں تو اس کے بعد ان کا ای سی ایل میں ان کا نام ڈالا جائے گا۔

جس سے سب سے اچھی بات یہ ہو گی کہ یہ لوگ واپس نہیں آ سکتے اس کے بعد ان کی جائیدادیں قرق کر لی جائیں گی، بالکل نائن زیرو کی طرح جاتی امرا پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ ان کے جانے کے بعد جن ممالک نے جے آئی ٹی کی مدد کی ان ممالک کا ڈبہ کھُلے گا اور پھر ان سب کے طوطے اڑ جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود کہہ رہے ہیں کہ ان سے میری جان چھڑاؤ میں خط لکھنے کو تیار ہوں، میں ان کی بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرواتا ہوں اور اس حوالے سے خلیجی ممالک بھی تیار ہیں۔ اور اس کے بعد ان کے کریڈٹ کارڈز بند کر دیے جائیں گے اور بنک اکاؤنٹس فریز ہو جائیں گے۔ میاں نواز شریف کے بچے بھی ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ پاکستان سے جان چھڑا کر بھاگیں اگر کچھ ہوا تو ہم نہیں آئیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان سب میں ایک شخص ہے جو خاموشی سے خوش ہوتا جا رہا ہے اس کا نام ہے شہباز شریف ہے، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی خوش ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…