جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار ، ان کی اہلیہ ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں کا تمام ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اسحاق ڈار ان کی اہلیہ ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں کا تمام ریکارڈ قومی احتساب بیورو لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کر ادیا ،نیب کو بینک اکائونتس کی تفصیلات بھی مل گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے اور پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب ریفرنس کا حکم دیا ہے جس کے لیے نیب نے تیاری شروع کردی ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان نے

اسحاق ڈار کی 7 نجی کمپنیوں کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنی سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا ہے۔جن کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کرایا گیا ہے ان میں گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکیورٹیز، اسپینسر ڈسٹری بیوشن، سی این جی پاکستان، ہجویری ہولڈنگ اور ہجویری مضاربہ کمپنی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ میں فارم 21، فارم 29،س رٹیفکیٹس آف ان کارپوریشن، میمورنڈم آف ایسوسی ایشنز بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی مل گئی ہیں اور اس کا جائزہ لینے کے بعد مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو منگل کے روز نیب میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے نیب لاہور کو جواب جمع کرایا جس کے مطابق سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل تک انہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…