اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف کو اقامے کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی غلط بیانیوں کی وجہ سے نکالا گیا،رئوف کلاسرا

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار رئوف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف حکومت نے56ہزار پاکستانی حاجیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں50ارب کے پلاٹ بیچے اور پی آئی اے کو6ماہ میں 4ارب کا نقصان پہنچایا ہے،روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت حاجیوں کو نہیں بخشا جبکہ خود نواز شریف حکومت کے

اپنے دور میں حج سکینڈل میں40لاکھ کی خوردبرد ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کسی پر بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان جھانکنا چاہئے کیونکہ وہ خودبھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں۔نواز شریف حکومت نے پی آئی اے پریمیئر سروس شروع کی جس نے6ماہ میں4ارب کا خسارہ پی آئی اے کو دیا، پچاس ارب روپے کے پلاٹ بیچے،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف حکومت نے حاجیوں سے اخراجات کی مدمیں ایک کروڑ ستر لاکھ ریال وصول کئے جبکہ اخراجات انتہائی کم کئے،روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مسلسل جھوٹ بول رہےہیں ان کو اقامے کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی غلط بیانیوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے کیونکہ غلط بیانی والا شخص62اور63پر پورا نہیں اترتا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…