اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے رکن اور نیب بلوچستان کے ڈی جی عرفان نعیم منگی نےشریف فیملی کیخلاف ریفرنسز میں معاونت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ٹیمیں خود تحقیقات کریں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے رکن اور نیب بلوچستان
کے ڈی جی عرفان نعیم منگی نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کے معاملے میں نیب حکام کی جانب سے معاونت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں خود تحقیقات کریں جو کچھ معلوم تھا، وہ سب شواہد جے آئی ٹی کی رپورٹ میں دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ شریف فیملی نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔