اسلام آباد (این این آئی) امریکی بیانات پرروس اور چین سمیت دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ -پاکستان ٗافغانستان اور خطے کیلئے نئی امریکی پالیسی کا مؤثر سفارتی ردعمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کو نئی پالیسی پر مؤثر سفارتی ردعمل دینے کیلئے حکومت نے دفتر خارجہ میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نئی امریکی افغان پالیسی کے جواب میں سفارتی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی امریکا،
ڈی جی اقوام متحدہ، ڈی جی افغانستان منصور خان، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام کے متوقع سخت ردعمل یا پابندیوں کی صورت میں آپشنز پر غور ہوگا اور اجلاس میں سخت امریکی بیانات پرروس اور چین سمیت دوست ممالک کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے متوقع دورہ امریکا سے متعلق بھی پالیسی بنائی جائے گی۔