ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کلثوم نواز کی انتخابی مہم ،حمزہ شہباز نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے،حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اپنی فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ائیرلائن کے زریعے لندن روانہ ہوئے ۔ روانگی سے قبل حمزہ شہباز نے این اے 120کی الیکشن کمیٹی سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مختصر گفتگو بھی کی۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز میری والدہ کی طرح ہیں، این اے 120کا ضمنی الیکشن اپنا انتخاب سمجھ کر اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وارڈ لیول کی جو ذمہ داریاں ملیں ہیں، ان کیلئے کمیٹیاں بنا دیں، میں باہر رہ کربھی روزانہ این اے 120کی الیکشن مہم کی نگرانی کروں گا، انشااللہ ضمنی انتخابات میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔ یاد رہے کہ این اے 120 لاہور کی سیٹ پر پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…