بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

این120:ناراض لیگی کارکنوں کو اہلخانہ سمیت آسائشیں دینے کی پیشکش

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے این اے120 کے ناراض لیگی کارکنوں کو منانے کیلئے وفاقی وزیر پرویز ملک کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جبکہ اس تناظر میں ناراض لیگی کارکنوں اہلخانہ سمیت تمام آسائشیوں کی پیشکش کی گئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں اور ان کی فیملیوں کو عید کے روز سیر وتفریح کیلئے شمالی علاقہ جات ،ناران کاغان اور مری کے علاقوں کا دورہ کرایا جائیگا اس حوالے سے بڑی لگژری گاڑیاں کو چز بک کرلیں گئیں ہیں ، پٹرول ،کھانا پینے

سمیت تمام اخراجات ارکان اسمبلی اپنی جیب سے ادا کریں گے 300سے زائد چھوٹی گاڑیاں اور فلائنگ کوچز بھی بکنگ کے بعد کارکنوں کے حوالے کردی گئیں ۔ مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 120 میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے حلقہ کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کی فراہمی کے ساتھ سیروتفریح کرانے کا پلان تیار کرلیا اس ضمن میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بکنگ کرالی گئی ہے ناراض کارکنوں کو عید تک سیرو تفریح کرائی جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وفاقی وزیر ملک پرویز کو حلقہ سے ریکارڈ ووٹ حاصل کرنیکا ٹارگٹ دیا ہے اس کے لئے حلقہ میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو یونین کو نسل کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ ذرائع کے مطابق جن ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے انہوں نے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے انہیں پرائیویٹ گاڑیاں فراہم کردی ہیں جو الیکشن تک ان کے پاس رہیں گی کارکنوں کو آفر کی گئی ہے کہ وہ عید کی چھٹیاں بھی شمالی علاقہ جات میں جاکر گزار سکتے ہیں اس کیلئے الگ بڑی لگژری گاڑیاں بک کروائی گئی ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز حلقہ کے ناراض کارکنوں کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں اور ارکان اسمبلی انکے گھروں میں جاکر منانا شروع ہوگئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…