ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

’’نواز شریف کے بیٹوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا‘‘ مریم ان کی منتیں کرتی رہیں مگردونوں نے مریم نواز کو کیا کہا؟

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادے جو ہیں انہوں نے نیب کے معاملات ، مقدمات اور پیشیوں کو بھگتنے کیلئے پاکستان آنے سے ہی انکار کر دیا ہے، در اصل کلثوم نواز انہیں منانے کیلئے لندن گئی ہیں، دونوں بیٹے کہتے ہیں کہ ہم تو پاکستانی شہری ہیں ہی نہیں، ہم برطانوی شہری ہیں، اگرچہ وہ ابھی پاکستان کی شہریت رکھتے ہیں لیکن اپنا آپ بچانے کیلئے اب وہ برطانوی شہریت کا سہارا لے رہے ہیں،

حسن اور حسین نواز کا کہنا ہے کہ آپ جانیں اور آپ کا کام جانے ، ہم پاکستان نہیں آئیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ہمارے مصدقہ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مریم نواز نے اپنے دونوں بھائیوں سے بار بار رابطہ کیا ہے اور انہیں سمجھایا ہے ، ان کی منتیں کیں لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں، مریم نواز نے انہیں کہا کہ اب جب آپ کے بوڑھے اور بیمار والد کو آپ کی ضرورت ہے تو آپ نے انہیں درمیان میں ہی چھوڑ دیا ہے۔ اس بات پر مریم نواز شریف نے اپنے بھائیوں سے جھگڑا کر لیا، بات گالم گلوچ تک جا پہنچی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…