اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )منی لانڈرنگ کیس میں نوازشریف،حسن ،حسین اور مریم نوازآج پھر طلب ،پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورونے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے شریف خاندان کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن
شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھاجب کہ نوازشریف نے اپنی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کررکھی ہے اور نیب کو اس پر فیصلہ آنے تک پیش نہ ہونے کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ شریف فیملی آج بھی پیش نہ ہوئی تو رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کریں گے اور عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔واضح رہے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 24اگست کو لندن روانگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔