لاہور ( این این آئی) توہین عدالت،عدالت نے نوازشریف کے خلاف ابتدائی فیصلہ سنادیااسلام آباد سے لاہور تک ریلی میں عدلیہ مخالف تقاریر کر کے عوام کو اکسانے کوشش پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست گزار کو ترمیم کرنے کی اجازت ،لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دیدی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزارآمنہ ملک کی جانب سے موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے
نوازشریف کو نااہل قراردیا، نااہلی کے بعد نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی میں عدلیہ مخالف تقاریر کر کے عوام کو اکسانے کوشش کی۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کو طلب کرکے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور نوازشریف کی میڈیا پر تقاریر نشر کرنے سے روکنے کی بھی ہدایت کی جائے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست میں تکنیکی خامیاں دور کرنے کی اجازت دی جائے۔جس پر فاضل عدالت نے درخواست گزار کو ترمیم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 25اگست تک ملتوی کردی۔