جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خورشید شاہ نے چوہدری نثار علی خان کو آسٹریلین طوطے کا لقب دیدیا

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو آسٹریلین طوطے کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کیطرح اپنے منہ میاں میٹھو بنا ہوا تھا، پنجاب ہاوس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی۔خورشید شاہ نے نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے

سابق وزیر اعظم نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور انکے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی، عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے، اگر آرٹیکل 190 کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگا،عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، پاکستان کا آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی، سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے،اپوزیشن لیڈر نے چوہدری نثار کو آسٹریلین طوطے کا لقب دے دیا اور کہا کہ گزشتہ روز چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کیطرح اپنے منہ میاں میٹھو بنا ہوا تھا، پنجاب ہاوس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی۔ڈان لیکس اور ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…