راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان داعش اور اس سے منسلک تنظیموں کا ہدف ہیں،طلباء سوشل میڈیا کے زریعے غیر ملکی بیانیے سے متعلق مکمل طور پر آگاہ رہیں، نوجوان محتاط رہیں کیونکہ ہر پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت زیر تربیت طلباء سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی کامیابی کیلئے تین چیزین بہت اہم ہیں،اللہ پر ایمان ، والدین کی عزت اور انتھک محنت کامیابی کیلئے ضروری ہیں،
نوجوان نسل شدت پسند تنظیموں سے حد سے زیادہ محتاط رہیں ۔ملک میں دیر پا امن کے قیام کیلئے ہر کسی کو اپنے تئیں کام کرنا ہوگا۔آرمی چیف نے طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے پاکستان کا مستقل نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔