اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سینئر رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نیب میں پیش ہوں گے مگر اس خبر کے کچھ دیر بعد ہی ترجمان مسلم لیگ اس بات سے مکر گئے اور انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نوٹس ہی نہیں ملا اس لئے وہ نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔ دریں اثنا نواز شریف نیب میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ترجمان آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نیب نے پوچھ گچھ کے لئے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو طلب کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ریفرنس سے بھاگنے والے نہیں اور نیب میں پیش ہوں گے۔ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ نیب نے شریف خاندان کے تین افراد کو 18 اگست کو طلب بھی کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے جن 3 افراد کو طلب کرنے کی خبر سامنے آئی ان میں حسن نواز،حسین نواز اور طارق شفیع شامل ہیں ٗشریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو نیب میں پیشی کے لیے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔