اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف اور سابق رہنماء عائشہ گلا لئی پگڑی پہنے واک کرتی ہوئی قومی اسمبلی کے اجلاس میں جا پہنچیں، ارکان انہیں اس روپ میں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔میڈیا ذرائع نے کہا کہ عائشہ گلالئی قبائلی پگڑی پہن کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئیں،
اس موقع پرعائشہ گلالئی نے میڈیا نمائندوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قبائلی لوگ ہیں اورآج میں اپنےروایتی لباس میں آئی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان ایک مافیا کے خلاف نبرد آزما ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہمارے ملک میں عورت کا استحصال بند ہونا چاہیے،عائشہ گلالئی نے جب سے عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے اس کے بعد عائشہ گلالئی نت نئے انداز میں نظر آ رہی ہیں،آج بھی انہوں نے اسمبلی میں پختونوں کا روایتی لباس پہنا، جس دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، حتی کہ سکیورٹی والے بھی پوچھنے پر مجبور ہو گئے کہ آپ کون ہیں، پختون گیٹ اپ میں انہیں سکیورٹی والے بھی نہ پہچان سکے اور ارکان اسمبلی تو حیران ہی رہ گئے۔ قومی اسمبلی کے باہر موجود سکیورٹی گارڈ انہیں نہ پہچان سکا اور عائشہ گلالئی کو اپنا تعارف کرانا پڑا۔