منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم نے اس 14 اگست کو یوم سیاہ منانے کا آڈیو پیغام دیا،مصطفیٰ کمال

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے،الطاف جو ایم کیو ایم لندن کا بابائے قوم اور ایم کیو ایم پاکستان کا بانی پاکستان ہیں،الطاف حسین نے مودی کو مخاطب کیا کہ ایک الگ صوبہ بنایئں تا کہ مہاجر وہاں چلے جائیں،ایم کیو ایم نے اس 14 اگست کو یوم سیاء منانے کا آڈیو پیغام دیا ،الطاف حسین نے کارکنان کو حکم دیا کہ پاکستانی پرچم کو نظر آتش کیا جائے،ان تمام کاموں کی ویڈیوز بالخصوص انڈین چینلز کو بھیجی گئیں،

جشن ازادی کے دن یہ تمام ویڈیو انڈین چینلز نے نشر کی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے آج پاکستان کے لوگوں سے دل کی بات کرنی ہے ،جس طرح سے اس دفعہ پاکستان کے لوگوں نے بالخصوص کراچی کے لوگوں نے جشن ازادی منائی ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 70 سالوں میں اس طرح کا جشن ازادی کبھی کراچی میں نہیں منایا گیا،13 اگست کو ہماری ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کر ملک دشمنوں کے فلسفہ کونستْ نابود کردیا ،انہوں نے کہا کہ ہم ریلی کے روٹ میں لاکھوں لوگوں کے درمیان سے گزرے، سب نے ہمارا استقبال کیا ،ایم کیو ایم پاکستان کے لیئے ایک ملک دشمن آج بھی بانی و قائد ہے، یہ سارا کام الطاف نے مہاجروں کا نام لیکر کر رہا ہے تاکہ باقی قومیتوں سے لڑائے مگر جن کے آباؤ اجداد نے اس ملک کی بنیادیں اپنے خون سے رکھی ہوں وہ کیسے اس شخص کا ساتھ دیے سکتے تھے،30 سال سے جو لوگ الطاف حسین کے ساتھ موجود تھے انہوں نے 14 اکست کو یوم سیاہ نہیں منایا، میں مہاجروں کو الطاف حسین کے حکم پر پرچم نظر آتش نہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مہاجروں نے 30 سال بعد خود کو الطاف حسین سے الگ کردیا،3 مارچ 2016 کو ہم نے جو بھی بات کی تھی وہ سب سچ ثابت ہو رہی ہیں ،یہ شخص مہاجروں کا نام لے کر گالی بک رہا ہے،

آج جس مقصد کے لیے میں اور انیس قائم خانی پاکستان ائے تھے وہ پورا ہو گیا،مہاجروں کو الطاف حیسن کے نام سے جوڑ دیا گیا تھا،اس شخص نے مہاجروں کو گہری کھائی میں دکھیل دیا تھا ،الطاف حسین کو مہاجروں سے جوڑنا غلط ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کو کراچی کے لوگوں نے خود سے الگ کر دیا ہے،تم کو مہاجروں نے اپنا نگہبان بنایا تھا،14 ساکوں تک تمھارا پاور فل گورنر رہا ،تم نے گورنر کو اس لیے نکالا کہ تمہاری بہن کے لیے بیان نہیں دیا،اس شہر کی اس حالت کے

زمہ دار ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ہیں،میں اج الطاف حسین کے بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کو مشوارہ دے رہا ہوں،یہ الطاف حسین آپکو مروا دے گا ،اپ تمام بھائی بہن لندن جائیں اور اطلاف حسین کو پاگل خانے میں جمع کروائیں ،یہ آدمی پاگل ہو گیا ہے ،طارق میر اور انور صاحب نے پوری تیاری کر لی تھی کہ ان کو پاگل خانے جمع کروا رہے تھے اس وقت عشرت العباد خان نے بچا لیا تھا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین پھر سے مضبوط ہوئے ہے ،

،ان کا میئر پیسے پہنچا رہا ہے ،الطاف را کا ایجنڈ ہے ویڈیو بنا کر را سے پیسے لینا چاہتا ہے ،حکومت سے جو بھی اس شخص سے رابطہ کرے گا یہ شخص اسکے کہنے پر پرچم جلانے والوں کا نام د ے گا،میں پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ سے کہتا ہوں کہ جس طرح سے بلوچستان کے لوگوں کو معاف کیا گیا ہے ایسا ہی پیکج کراچی والوں کو بھی دیا جائے ،ایم۔کیو ایم پاکستان برائے فروخت ہے اور ضمیر فروشوں کا مسکن ہے، نون لیگ ہو یہ پیپلز پارٹیجو بھی ان کو پیسے دے گا یہ ان کیلیئے کام کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…