لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے سب جماعتوں کو ایک صفحے پر آنا پڑے گا ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہم نے اپنا موقف نہیں بدلا جلد اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں گے
جمہوریت کے استحکام کیلئے باہر نکلے ہیں اور اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششیں کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ورنہ ان پر کوئی کرپشن کا الزام ہے بلکہ ان کو ٹیکنیکل اور اقامے کی بنیاد پر نکالا گیا عدلیہ کے خلاف نواز شریف کے سخت یا نرم لہجے کی بات نہیں کی ان کا لہجہ اصولی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کلثوم نواز الیکشن سے قبل واپس آجائینگی ۔