اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی پرچم سے سفید رنگ ہٹادینا چاہیے ۔معروف دفاعی تجزیہ نگار زیدحامد کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹرپر بظاہر تقسیم سے قبل کی ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے زید حامد نے لکھاکہ کیا آپ نے کبھی غور کیا
کہ مسلم لیگ کا اصل جھنڈا سبز تھا، جس کے تلے ہم پاکستان کے لیے لڑئے اورآزادی حاصل کی اس لئے پاکستانی پرچم سے سفید رنگ ہٹادینا چاہیے۔ٹوئٹرصارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیان واپس لینےکا مطالبہ کردیا تاہم زیدحامد نے اپنا بیان واپس لینے سے انکار کردیا ۔