پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی جانب سے جھاڑ پلانے کے بعد حنیف عباسی کو ایک اور جھٹکا،رہی سہی کسر بھی پوری ہوگئی

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) سابق ایم این اے اور (ن)لیگی رہنما حنیف عباسی کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ انہیں بغیر اجازت رقم کی منتقلی سے بھی روک دیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف منشیات کیس میں ازسرنو تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، انسداد منشیات فورس نے حنیف عباسی اوراسکے اہلخانہ سے بینک اکانٹس، اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، ملزم کو بغیر اجازت رقم منتقلی سے بھی روک دیا گیا۔

انسداد منشیات فورس کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف منشیات کیس کی مزید انکوائری کیلیے نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں حنیف عباسی اور اس کے اہل خانہ کو اپنے تمام بینک اکانٹس اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی، اپنی اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفیصلات جمع کرائیں، مذکورہ تمام افراد بغیراجازت کسی اور شخص کو رقم کی منتقلی نہ کریں۔ اے این ایف نے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے بینک ٹرانزیکشنز، قرضوں، سرمایہ کاری، انشورنش کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیم سے متعلق بھی معلومات طلب کی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز، چیکس، بینک ڈرافٹ، ٹرانسفر لیٹر، ڈپازٹ سلپ، بینک چیک بک سیریل نمبر سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے، حنیف عباسی اور اس کے اہلخانہ سے فاران ریمیٹنس کی معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔۔واضح رہے  کہ نوازشریف کے مشن جی ٹی روڈ کے دوران راولپنڈی میں کارکنوں کی مطلوبہ تعداد نہ لانے پر نوازشریف نے ان کو جھاڑ پلا دی  تھی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…