بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سرگودھا ، پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی ایئرکرافٹ طیارہ گر کر تباہ

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن)سرگودھا کے علاقے بھاگٹا نوالا کے قریب پاک فضائیہ طیارہ ایف 7 پی جی ایئرکرافٹ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے میں موجود دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگا کر جان بچائی ، دونوں پائلٹ زخمی ہو گئے ۔ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی ایئرکرافٹ طیارہ سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالا کے قریب کھیتوں میں گر کر اس وقت تباہ ہوگیا جب اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی آپریشنل پرواز پر تھا

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے اپنے ٹاور سے رابطہ کرکے آخری پیغام میں بتایا کہ طیارے میں کوئی فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث وہ اپنی جان بچانا چاہتے ہیں جس پر انہیں باقاعدہ اجازت دی گئی اور پائلٹ نے طیارے کا رخ کھیتوں کی جانب کردیا،طیارے میں موجود دونوں پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فضائیہ کی ٹیم اور امدادی کارکن جائے حادثے پر پہنچ گئے۔ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک پائلٹ کی ٹانگ اور دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا ہے جنہیں زخمی حالت میں سرگودھا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…