اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے اقتدار سنبھالتے ہی پاک فوج کے ساتھ ایسا کام کر دیا جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق ہر سال یوم آزادی کے موقع پر سول و فوجی حکام کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز دینے کا اعلان کیا جاتا ہے
جو صدر پاکستان 23 مارچ کو خصوصی تقریب میں عطا کرتے ہیں، لیکن اس دفعہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاسی ہنگامے کے باعث حکومت اعزازات کا اعلان نہیں کر سکی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی چار روزہ ریلی میں حکومت ایسی الجھی کہ قومی ہیروز کو اعزازات سے نوازنا ہی بھول گئی۔ ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت سول و فوجی حکام کے لیے اعزازات کا اعلان نہیں کر سکی، اس وجہ سے حکومت کو سخت تنقید برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر سول و فوجی شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کے لیے اعزازات کا اعلان کیا جاتا ہے اور صدر پاکستان اور چاروں صوبائی گورنرز 23 مارچ کو خصوصی تقریب میں یہ اعزازات سول و فوجی حکام کو عطا کرتے ہیں۔ اس طرح پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سول و فوجی حکام کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دینے کا اعلان نہیں کیا گیا۔