اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ریلی میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے ورثاء سے کتنی بڑی رقم پر معاملات طے ہوئے؟ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور ریلی کے دوران ریلی میں شریک گاڑی کے نیچے آ کر 12 سالہ بچہ حامد جاں بحق ہو گیا تھا، اس بچے کے ورثاء کو ایک ایم پی اے اور ایک انتظامی شخصیت کی وساطت سے 20 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثاء کو
30 لاکھ کے قریب رقم دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ایک رہنما نے بچے کو ورثاء کو پچاس ہزار روپے دیے تھے مگر انہیں یہ رقم واپس کر دی گئی، بارہ سالہ بچے حامد کے ورثاء کو حکومتی افراد نے 20 لاکھ روپے کی رقم بذریعہ چیک دی جو کہ ورثاء نے کیش کروا کر اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثاء کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نواز شریف یہاں خود آئیں گے اور اس وقت انہیں 50 لاکھ روپے مزید دیے جائیں گے۔