اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 120، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا، تفصیلات کے مطابق نواز شریف ولد محمد شریف کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کر دیے ہیں، قصور کے رہائشی جن کا نام نواز شریف ولد محمد شریف ہے نے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نواز شریف کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے اس لیے مسترد کر
دیے کہ تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہو گئی، اس نشست پر 17 ستمبر 2017ء کو ضمنی انتخاب ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اس نشست کے لیے ضمنی انتخاب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لڑ رہی ہیں، اس کے علاوہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد، پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری بھی حلقہ این اے 120کی اس نشست کے لیے امیدوار ہیں۔