اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی میں عدلیہ خلاف تقاریر پر عدالت کی جانب سے گزشتہ روز18وزراء کو نوٹس جاری کیاگیا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 18 وفاقی وزراء اب کسی بھی وقت توہین عدالت کیس میں گرفتار
ہوسکتے ہیں ۔ شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو اس حالت میں پہنچانے میں مریم نوازشریف کا 70فیصد ہاتھ ہے۔ جلد ہی نیب میں حدیبیہ مل کا کیس کھل جائیگا اور ان سب کا نام ای سی ایل میں ڈال جائیگا اور انکے اکاونٹ سب منجمد کردیئے جائینگے۔