ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کیخلاف اتنا بڑا فیصلہ آنے کے باوجود نیب کیا کرتارہا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیب میں ہمارے خلاف تو فوری کیسز بنائے اور نام ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہیں لیکن نواز شریف کے معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا ،پیپلزپارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور اس کا ثبوت میرا ہر پیشی پر خود پیش ہونا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب بھی عدالتوں کی طرف سے بلایا گیا ہم بغیر کسی تاخیر ی حربے کے پیش ہوئے ہیں ۔حیرت ہے کہ نیب میں ہمارے خلاف تو فوری کیس بنا دئیے جاتے ہیں بلکہ نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہیں لیکن نواز شریف کے بارے میں اتنا بڑا فیصلہ آیا لیکن نیب حرکت میں نہیں آیا ۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی اور کنکریٹ ثبوت سامنے آئے ہیں لیکن ابھی تک نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور میں سابق وزیر اعظم رہ چکے ہیں لیکن ہمیں ای سی ایل میں ڈالا گیا جبکہ نواز شریف بھی سابق وزیراعظم ہیں لیکن ان کے ساتھ رویہ مختلف ہے ،یہ دوہرا معیار کیوں ہے ؟۔ قانون کی تشریح ایک ہی جیسے ہونی چاہیے اور سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جانا چاہیے۔ قبل ازیں راجہ پرویز اشرف اپنے وکلاء کے ہمراہ نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔ آئندہ سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی گئی جس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…