منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا جاتی امراء میں اہم اجلاس ،آئندہ کا لائحہ عمل طے،اہم اعلان کردیاگیا

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کا اہم غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کی تنظیم سازی ،حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب ،پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،گورنر پنجاب

ملک محمد رفیق رجوانہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،سپیکر سردار ایاز صادق ،خواجہ محمد آصف، حمزہ شہباز،احسن اقبال، زاہد حامد، پرویز رشید، انوشہ رحمان ،سینیٹر آصف کرمانی ،رانا مقبول سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں نواز شریف کی آئندہ کی سر گرمیوں بارے بھی تبادلہ خیال ہوا تاہم فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں رہنماؤں اور کارکنو ں کی مزید مشاورت سے حتمی فیصلہ ہوگا۔اس موقع پر پارٹی کی تنظیم سازی بارے بھی گفتگو ہوئی جبکہ حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے حوالے سے سامنے آنے والی تجاویز پر بھی غوروخوض کیا گیا ۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر درست سمت میں گامزن کر دیا ہے ،عوام کی خدمت مشن ہے اور ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے اسے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے دوران عوام نے جس طرح محبت اور پذیرائی دی اسے فراموش نہیں کر سکوں گا ، پاکستان اور عوام کی ترقی کے ایجنڈے کوہر صورت آگے بڑھائیں گے۔

اجلاس کے بعد سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے،نواز شریف دوستوں اور عوام کے مطالبے پر جی ٹی روڈ کے راستے سے لاہور آئے تھے اور ان کو جو پذیرائی ملی وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے دل میں ابھی تک وزیراعظم ہیں اسی لیے نواز شریف کے لیے میرے منہ سے بار بار وزیراعظم ہی نکلتا ہے۔مشاورتی اجلاس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کبھی کسی ادارے سے تصادم کی بات نہیں کی گئی ۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر حصہ نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے، نواز شریف ہر جگہ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ کے لوگ سابق وزیراعظم کو زیادہ شدت سے بلائیں گے وہ وہاں ضرور جائیں گے،عوام کے پاس جاکر ہر وہ راستہ اختیار کیا جائے گا جوبہتر ہوگا۔آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو ہونا تھا وہ ہوچکا اب آگے دیکھنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ اور جمعرات کو الیکشن اصلاحات بل کے حوالے سے ملاقات ہوگی جس کے لیے 125 اجلاس ہوچکے ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں 62اور63کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ہے ۔ نواز شریف عوامی رہنما اور ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔ عوام کا ان سے پیار اور عقیدت کا اظہار تھا کہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کے استقبال کیلئے باہر آیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ کو چیلنج نہیں کیا بلکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ۔ نواز شریف نے کسی موقع پر کسی ادارے کا نام نہیں لیا لیکن سازش کا ضرور ذکر کیا ہے اور وقت آنے پر وہ خود بتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے دوستوں نے رائے دی ہے جس پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئندہ مزید اجلاس ہوں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…