پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

توہین عدالت کیس ،نوازشریف سمیت 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سابق وزیراعظم سمیت 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔لاہورہائیکورٹ میں جسٹس مامو ن رشید نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل د یئے گئے۔ درخواست گزار آمنہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے اپنی نا اہلی کو سازش قرار دیا، نواز شریف اور وفاقی وزرا کی تقاریر نہ صرف عدالت کی توہین بلکہ غداری کے زمرے میں آتی ہیں۔

اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ غداری کیسے بنتی ہے؟، اس پر درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ اور فوج پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی لیکن پھر بھی نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مسلسل دونوں اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا یا۔ توہین عدالت کیس میں عدالت نے نواز شریف سمیت 14افراد کو نوٹس جاری کردیا جن میں وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔۔عدالت کی جانب سے جن 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں خواجہ سعد رفیق، دانیال عزیز، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف، طلال چوہدری، آصف کرمانی، عابد شیر علی، اسحاق ڈار سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ چیرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست پر آئندہ سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…