منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

واہگہ بارڈرپرپاکستان نے ایشیاء کاسب سے بڑاجھنڈالہرادیا

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ (آن لائن)واہگہ بارڈرپرپاکستان نے ایشیاء کاسب سے بڑاجھنڈالہرادیا،جھنڈا120فٹ چوڑااور400فٹ اونچاہے ،پرچم کشائی کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے شرکت کی ۔تقریب میں عسکری قیادت کے علاوہ عام شہریوں نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق 13اگست کی رات بارہ بجے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان نے واہگہ بارڈرپرایشیاء کاسب سے بڑاجھنڈالہرادیاواہگہ بارڈرپرلہرائے گئے جھنڈے کی چوڑائی 120فٹ اوراونچائی 400فٹ ہے ،

جھنڈابھارتی علاقے سے بھی تاحدنگاہ دیکھاجاسکتاہے ۔پرچم کشائی کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بھی شرکت کی اوراپنے ہاتھوں سے پرچم لہرایا۔اس موقع پرعسکری اورسیاسی قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان اورعام شہریوں نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب میں شریک شرکاء کاجذبہ حب الوطنی دیدنی تھی ۔شرکاء نے پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے اوروطن کی حفاظت کیلئے ہرممکن قربانی دینے کاعہدکیا۔تقریب میں پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اورآتش بازی بھی کی گئی ۔اس موقع پرپاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کوسلامی بھی دی ۔اس موقع پرپاکستان کی سربلندی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں ۔واہگہ بارڈرپرلہرایاجانے والاپرچم دنیاکاآٹھواں بڑاپرچم ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے کبھی اتنابڑاپرچم واہگہ بارڈرپرنہیں لہرایا،جب بھارت نے بڑاجھنڈاواہگہ بارڈرپرلہرانے کی کوشش کی تووہ لہرانے سے پہلے ہی پھٹ گیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…