اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم شہدا کی قربانیوں کے اعتراف میں یوم جشن آزادی بھر پور انداز میں منائے،آرمی چیف نے خود کش حملے میں شہید ہونیوالے جوانوں کے جنازے می بھی شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت کےلئے بھی گئے ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی
،ان کا کہنا تھا کہ شہدا نے پر امن پاکستان کےلئے اپنی جانیں قربان کیں، دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خود کش حملے میں شہید ہونیوالے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اس پر ہم سب کی جان بھی قربان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جس میں ہمیں بہت حد تک کامیابی مل چکی ہے انشااللہ بہت جلد ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہو جائےگا اور ملک پاکستان ایک امن کا گہوارہ بن جائےگا۔