اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ پاکستان کے70ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کےلئے پاکستان آئے ہیں،چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقاتیں بھی کریں گے،
ملاقات میں سی پیک منصوبے سمیت دیگر منصوبوں کو زیر غور لایا جائےگا،نجی ٹی وی کے مطابق چینی وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر پاکستان آئے ہیں،چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ پاکستان کی یوم آزادی کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم کی پاکستان کے یوم آزادی میں شرکت دونوں ممالک کی سچی اور مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔