اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

معروف اینکر وجاہت ایس خان کا داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال ، سینئر اینکر کے سخت برہم ہو نے پر معافی مانگ لی

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )معروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان نے داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کر ڈالے ، سینئر اینکر مجیب الرحمان شامی کے سخت برہم ہو نے پر معافی مانگ لی ۔ ہفتہ کومعروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی اوردانا دربار حاضری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے داتا دربار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر ڈالے جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شریک سینئر صحافی

مجیب الرحمان شامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور وجاہت سعید خان کو داتا دربار کے حوالے سے استعمال کیے گئے نازیبا الفاظ واپس لینے پر مجبور کر دیا اس پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار وجاہت سعید خان نے نواز شریف کے ریلی کے حوالے سے تبصرہ کیا اور داتا دربار حاضری کے حوالے سے بھی بات کی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ۔ تجزیہ کاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی اور پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو وجاہت سعید خان نے اپنی طرف سے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر معافی مانگی ۔جس کے بعد سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے لاہور کی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ حضرت علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش کے آنے سے قبل لاہور شہر کچھ نہیں تھا ان کے آنے کے بعد لوگ مسلمان ہوئے اور شہر زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ۔ زیادہ قبائل حضرت داتا گنج بخش کے ہاتھوں ہی مسلمان ہوئے ۔ داتا دربار لاہور اور پاکستان کا قلب ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…