جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

یوم آزادی کی تقریب 17 سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 17 برس کے طویل وقفے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے انعقاد کی منظوری بھی دیدی گئی ہے یہ تجویز چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے دی تھی۔سینیٹ حکام کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک دن قبل چیئرمین سینیٹ کو یوم آزادی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کرنے سے متعلق آگا کیا اور اب شرکا کے لئے پاسز اور میڈیا کو دعوت دینے سمیت تقریب کے تمام انتظامات کیبنیٹ ڈویژن کرے گا۔

خیال رہے کہ اس قبل یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جاتی تھی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے تقریب کا انعقاد پارلیمنٹ ہاؤس میں کرنے کی تجویز دی تھی۔چیئرمین سینٹ نے 19جون کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر پرچم کشائی کی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد کے بجائے پارلیمنٹ ہاؤس رکھنے کی تجویز دی تھی۔میاں رضا ربانی نے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی کی اس تجویز سے متفق ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ جمہوری ادوار میں پرچم کشائی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد کی جاتی تھی جس کا مقصد اس امر کو اجاگر کرنا تھا کہ ریاست اپنے اختیارات کا استعمال عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آمروں نے عوام سے ان کا حق حکمرانی چھینتے ہوئے اس خصوصی تقریب کو بند کمروں تک محدود کر دیا تھا۔رضا ربانی نے صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کو پارلیمنٹ ہاؤس میں تعمیر یادگارجمہوریت پرپھول چڑھانے کی دعوت دی ہے اور یادگار جمہوریت پر یہ تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں 14اگست کوپرچم کشائی سے پہلے منعقد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…