جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہے؟نوازشریف کے خطاب پر عمران خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف جیل سے بچنے کیلئے ڈرامے کررہے ہیں،ان کو اپنے جرائم کااچھی طرح پتہ ہے،نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا،جی ٹی روڈ پرمارچ سے 24ارب روپے کانقصان ہوا،عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہے؟ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیں دیاجتنانوازشریف کودیا،لالہ موسی میں بچے کی ہلاکت پربہت تکلیف ہوئی۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو اپنے جرائم کااچھی طرح پتہ ہے یہ براہ راست پیسہ باہربھیجتے توپکڑے جاتے۔عمران خان نے کہاکہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیلئے شیل کمپنیاں بنائیں۔جی ٹی روڈ پرریلی کاڈرامہ نیب سے بچنے کیلئے کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہے لوگوں کوپاگل بنانااورپاگل سمجھنابھی ان کاجرم ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ کیاانہوں نے ووٹرزسے کہاتھاکہ منی لانڈرنگ کیلئے ہمیں اجازت دیں۔عوام نے لوٹ مار کیلئے مینڈیٹ نہیں دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیں دیاجتنانوازشریف کودیا۔انہوں نے کہاکہ لالہ موسی میں بچے کی ہلاکت پربہت تکلیف ہوئی۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کے لاہورآنے سے 24ارب روپے کانقصان ہوا۔انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کاکمرہ تیارہے۔عمران خان نے کہاکہ ہم جمہوریت پسند ہیں اس لئے امیرمقام کاراستہ نہیں روکا۔نوازشریف صوبوں اوروفاق کو استعمال کررہاہے۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا یہ دونوں پیسہ لوٹ کرملک سے باہرلے گئے ہیں ہمیں اس ملک کو ان لوگوں سے بچاناہے۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کو انصا ف ملناچاہیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…