منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

کسی چیلنج سے نہیں ڈرتے،آرمی چیف قمرباجوہ کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 12  اگست‬‮  2017 |

کوئٹہ(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کامقصدیوم آزادی کی تقریبات میں خلل ڈالناتھاکسی بھی چیلنج کی وجہ سے ہماراعزم متزلزل نہیں ہوگا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں سات سویلینزسمیت15افرادشہید جبکہ 25 زخمی ہوگئے جن میں پندرہ سویلین شامل ہیں، دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اوررکشاؤں میں میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کوئٹہ کے علاقے پرانے پشین اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15افراد شہید جبکہ 25 زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد فورسز کی گاڑی سمیت دیگر قریب سے گزرنے والی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیوٹی پرموجود سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا جس کیلئے آتش گیرمواداستعمال کیاگیا جس کی وجہ قریب موجود گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے میں شہیدہونیوالے15افرادمیں سات سویلینزجبکہ زخمی ہونے والے 25افرادمیں 15سویلینزشامل تھے۔سیکیورٹی فورسز نے موقع پرپہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لے لیا اورزخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فوری بعد فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا جہاں 8سے 9افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے سے 2گاڑیاں،4رکشے اور 2موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی عمارتوں اور دفاتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خود کش بمبار نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے فی الحال یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ دھماکہ خود کش تھا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے ا ور پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دھماکے کے بعدصوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا

جنہوں نے ڈیوٹی پر آکر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔دھماکے کے بعدشہربھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کامقصدیوم آزادی کی تقریبات میں خلل ڈالناتھاکسی بھی چیلنج کی وجہ سے ہماراعزم متزلزل نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…