اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کی ہلاکت، نواز شریف اور ساتھیوں کا ذوالفقار علی بھٹو کیس کی طرز پر ٹرائل، ن لیگ کیلئے سب سے بُری خبر آ گئی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے نواز شریف کے قافلیکی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت بارے درخواست نواز شریف اور ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ذوالفقاربھٹو کیس کی طرح ٹرائل کورٹ کی بجائے ہائی کورٹ میں چلایا جائے۔ محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری
میں درخواست دائر کی جس میں کہا کہ نواز شریف کی ریلی کے دوران تقاریر کا ریکارڈ بھی طلب کرکے آرٹیکل 6 کے تحت ان پر غداری کے مقدمات دائر کئے جائیں۔ نواز شریف نے اپنی تمام تقریروں میں توہین عدالت کی ہے۔ نا اہل ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا جائے۔ درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ اراکین پارلیمنٹ کو آرٹیکل 62۔63 میں ترمیم سے بھی باز رکھا جائے۔