اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف علی نے پانامہ لیکس معاملہ کی تحقیقات کےلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیشی کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار شخص کا نام وزیراعظم کو بھیج دیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے سربمہر لفافے میں تصویر لیک کرنےوالے کا نام
اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کو بھجوایا تھا اور اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز لفافہ وزیراعظم کو بھیج دیا،درخواست میں سپریم کورٹ سے تصویر لیک کرنےوالے کا تعین کر کے اسے سامنے لانے کی استدعا کی گئی تھی پانامہ عملدرآمد بینچ نے جے آئی ٹی کو ذمہ دار کا نام اٹارنی جنرل کر فراہم کرنے کا حکم دیا تھا اور نام عام کرنے اور ان کےخلاف کارروائی کا معاملہ حکومت کی صوابدید پر چھوڑدیا تھا۔