منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی گاڑی میں ڈینٹ پڑ گئے

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)نوازشریف کا قافلہ گزشتہ رات جب گجرات پہنچا تو مارو ی میمن سابق وزیر اعظم کی گاڑی پر چڑھ گئیں،وہ گاڑی پر کھڑی ہو کر نعرے لگواتی رہیں،ایک موقع پر انہوں نے شیر کا ماڈل گاڑی کے گرد جمع کارکنوں کی طرف پھینکا۔ کارکنوں نے پولیس کا

سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی ، جس پر کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ قافلے کی گاڑیاں بار بار آپس میں ٹکراتی رہیں جس کے باعث نوازشریف کی گاڑی میں ڈینٹ پڑ گئے۔نوازشریف کا قافلہ اب لاہور کی جانب گامزن ہے۔دریں اثناسابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظر میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کردیا گیا جبکہ داتا دربار اور کچہری روڈ سے ملحقہ سڑکیں بھی بند کر دی گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے بتایا کہ نواز شریف کے اپنے مشن جی ٹی روڈ کے چوتھے روز ممکنہ طور پر لاہور پہنچنے کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر معطل کردیا گیا ۔ گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے والی میٹرو اب گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلے گی۔ دوسری جانب نواز شریف کی لاہور آمد کے باعث داتا دربار، کچہری روڈ اور شاہدرہ سے ملحقہ سٹرکیں عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ آنے اور جانے والی ٹریفک کیلئے سڑک کی دوسری طرف کھلی رکھی گئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…