قانون کی حکمرانی ۔۔آرمی چیف قمر باجوہ نے اہم پیغام دیدیا

11  اگست‬‮  2017

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، میجرعلی سلمان کی شہادت ہمارے لیے باعث فخرہے،قوم متحد ہے اپنے شہید کو عزت اور مقام دیتی ہے ،کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوران کی اہلیہ نے لاہور میں میجرعلی شہیدکے گھرکا دورہ کیا جہاں انھوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

آرمی چیف نے شہیدمیجرعلی سلمان کی عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش کیا۔انھوں نے کہاکہ میجرعلی سلمان کی شہادت ہمارے لیے باعث فخرہے ،کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔میجرعلی سلمان نے 9اگست کو تیمرگرہ دیر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بریگیڈئر محمد حسنین جو جنوبی وزیرستان میں سڑک حادثے میں شہید ہوگئے تھے کے گھر بھی گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔کور کمانڈر لاہوربھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…