جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے ماں باپ کے ساتھ کیا ہوا؟ لرزہ خیز انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے ماں باپ کے ساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے والد کی حالت تشویش ناک، دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، واضح رہے کہ بچے کے والدین مسلسل انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں، اس دوران بچے کے والد کو دل کا دورہ پڑ گیا اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ جو کہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوا تھا، وہ اب گوجرانوالہ میں پڑاؤ کر چکا ہے، اس قافلے میں شامل گاڑیوں نے دو افراد کو ٹکر مار دی، جس کے باعث ان دو افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ قافلہ ایک بچے اور ایک 55 سالہ شخص کی زندگی چھین چکا ہے۔ دریں اثناء بارہ سالہ سالہ حامد کی ہلاکت کے بعد ریلی میں شریک ایک موٹر سائیکل نے ایک 55 سالہ شخص کو ٹکر مار دی، 55 سالہ شخص جس کا تعلق چک پیرانہ گجرات سے ہے موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا ہے، اس طرح نواز شریف کے قافلے نے ایک دوسرے شخص کی جان بھی لے لی، دریں اثناء نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے حامد کی جان لے لی ہے، حامد کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر 14سے 16سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ کچھ ٹی وی چینل اس کی عمر بارہ سال بتا رہے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق حامد نواز شریف کے استقبال کیلئے کھڑا تھا جیسے ہی قافلہ سڑک پر نمودار ہوا حامد اسے دیکھنے کیلئے آگے آیا اور اسی اثنا میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں حامد آگیا، گاڑی کے اگلے ٹائر کے نیچے اس کی ٹانگیں آنے کے باعث وہ سڑک پر گر گیا جبکہ گاڑی کا پچھلا ٹائر اس کے سر کے اوپر سے گزر گیا

جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود لوگ ایلیٹ فورس گاڑی کے اہلکار کو چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ بندہ نیچے آگیا ہے مگر اس نے ان کی نہ سنی اور گاڑی کو تیز رفتاری سے حامد کے سر کے اوپر سے گزار کر لے گیا۔ حامد خون میں لت پت سڑک پر پڑا رہا لوگ اسے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر طبی امداد کے لیے لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…