پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی کو تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں کی حمایت کا انکشاف، ایسے نام سامنے آ گئے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کو تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں کی حمایت کا انکشاف، ایسے نام سامنے آ گئے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، تفصیلات کے مطابق قومی اخبار روزنامہ امت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف میں یہ بحث چل رہی ہے کہ عائشہ گلالئی کو شاہ محمود قریشی اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی مدد حاصل تھی، عائشہ گلالئی نے احتساب کمیشن پشاور میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے احتساب کمیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر بلائے جانے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے وہ وکلا سے مشاورت بھی کر رہی ہیں جبکہ عائشہ گلالئی عدالتی حکم پر اپنا موبائل ڈیٹا بھی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے احتساب کمیشن پشاور میں عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواستیں دی گئی ہیں لیکن ان درخواستوں کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔ عائشہ گلالئی کے خلاف دی گئی درخواستوں میں کہاگیا ہے کہ وہ مختلف ترقیاتی کاموں میں کمیشن کی صورت میں رشوت لینے کی مرتکب ہوئی ہیں، ان کے خلاف تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان درخواستوں کا احتساب کمیشن میں ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ان پر کس حد تک کارروائی ممکن ہے جبکہ احتساب کمیشن نے درخواستیں دینے والوں کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں کہ اگر ان کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت موجود ہیں تو احتساب کمیشن کو فراہم کریں تاکہ کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ عائشہ گلالئی اس صورتحال کو دیکھ رہی ہیں اور اس سلسلے میں عائشہ گلالئی ملک کے معروف وکلاء سے رابطے میں ہیں۔ اگر احتساب کمیشن پشاور نے عائشہ گلالئی کو بلایا تو وہ وہاں پیش ہونے کے بجائے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گی، جہاں وہ اپنی بے گناہی کو ثابت کریں گی اس کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کی اعلیٰ شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی عدالت کو دیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…