اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلی کے راستے میں ہی نواز شریف کے لیے سب سے بُری خبر، والیم ٹین کے کھلنے کا وقت آ گیا، تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری کے لیے جے آئی ٹی رپورٹ جلد 10 کی نقول حاصل کرنے کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کو درخواست دے دی ہے، عدالت نے نیب کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مکمل رپورٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی ہدایات کی تھیں، نیب کو رجسٹرار آفس سے نو جلدوں کی ایک ایک کاپی موصول ہو
چکی ہے اب جلد 10 کے لیے بھی نیب نے رجسٹرار کو درخواست دے دی ہے۔ فریقین کے خلاف چار ریفرنس دائر ہوں گے، اس لیے ہر ریفرنس کے لیے تحقیقاتی رپورٹ کی الگ الگ مصدقہ کاپیاں درکار ہیں۔ اس کے علاوہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو اسلام آباد سے باہر سکیورٹی کے لیے درخواست دی ہے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے خط پر وزارت داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کی سکیورٹی کے لیے احکامات بھی دے دیے ہیں۔