پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی زدمیں آکرجاں بحق ہونے والے بچےکی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔۔

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیـٹ فورس کی گاڑی نے حامد کی جان لے لی ہے، حامد کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر 14سے 16سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حامد نواز شریف کے استقبال کیلئے کھڑا تھا جیسے ہی قافلہ سڑک پر نمودار ہوا رحمت اسے دیکھنے کیلئے آگے آیا اور اسی اثنا میں

ایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں رحمت آگیا، گاڑی کا ـاگلے ٹائر کے نیچے اس کی ٹانگیں آنے کے باعث وہ سڑک پر گر گیا جبکہ گاڑی کے پچھلا ٹائر اس کے سر کے اوپر سے گزر گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود لوگ ایلیٹ فورس گاڑی کے اہلکار کو چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ بندہ نیچے آگیا ہے مگر اس نے ان کی نہ سنی اور گاڑی کو تیز رفتاری سے حامد کے سر کے اوپر سے گزار کر لے گیا ۔ حامد کی جائے حادثہ پر کیا حالت تھی ، میڈیا ویڈیو بھی سامنے لے آیا ہے جس میں رحمت خون میں لت پت سڑک پر پڑا ہے اور لوگ اسے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر طبی امداد کیلئے لے جا رہے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا نے حامد کی نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ معاملے کی مکمل انکوائری تک کسی بھی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کر سکتا ۔۔حامد کی خون میں لت پت سڑک پر پڑے ہونے کی ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…