بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے 23 اگست کو مردان میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی ریلی اور این اے 120 میں جاری مہم کے باعث 23اگست کو مردان میں ہونیوالا جلسہ ملتوی کردیا ۔ جمعہ کے روز اپنے جاری بیان میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی اور مہم کا مقابلے کرنے کیلئے پارٹی عہدیداروں کو مردان جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے

ہوئے کہا کہ جلسے کیلئے یہ وقت مناسب نہیں اس وقت میں نیشنل کمپین میں مصروف ہوں جبکہ اگست کے بعد جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ریلی کے ذریعے اپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں مگر ہماری پوری نظر معاملات پر ہے نواز شریف کو اداروں پر حملے اور عدلیہ کیخلاف اس مہم کا بھرپور مقابلہ کرینگے عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کرائینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…