جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان بد کر دار،دونمبرپٹھان،پرویز خٹک کرپٹ،پرویز خٹک کا بیٹا؟جہانگیر ترین؟عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف پر بڑاحملہ کردیا، پریس کانفرنس ،شرمناک دعوے

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بد کر دار ہیں ٗان کی وجہ سے ماؤں اور بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ٗ پی ٹی آئی چیف خواتین کو غلط میسجز کرتے ہیں ٗ عمران خان کا بلیک بیری چیک کرلیں سب سامنے آجائیگا ٗ ایسی حرکتیں آپ انگلینڈ میں کرسکتے ہیں پاکستان میں نہیں ،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیف کا کیس چل رہا ہے ٗ عدالت عظمیٰ معاملے کا نوٹس لے ٗ

عمران خان نے شہید بے نظیر بھٹو کے حوالے سے بڑی عجیب باتیں کیں سن کر دھچکا لگا ٗ ٗپاکستان اور پختون خوا کے عوام عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرینگے ٗعمران خان اور ان کے ارد گرد ٹولہ کارکنوں کی تذلیل کرتے ہیں ٗغرور کرنا شیطان کا کام ہے ٗپرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ٗ عمران خان نے نظر انداز کر دیئے ٗ پرویز خٹک کا بیٹا پیسے لے کر لوگوں کے کام کرتا ہے ٗ پرویز خٹک نے تنگی مائنز میں اپنے کزن کو غیرقانونی لیز دی ہے ٗ ان ٹھیکوں سے بنی گالا کا کچن چلتا ہے ٗ عمران خان کو عمران نیازی کہونگی ٗ وہ دونمبر پٹھان ہیں ٗ لوگوں کی باری لگانے والے عمران نیازی کی اپنی باری ہے ٗ پارٹی اجلاسوں میں عمران خان سیاسی رہنماؤں پر کیچڑ اچھالنے کے طریقے بتاتے ہیں ٗ پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہوںٗ ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ٗمجھے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ۔منگل کی شب نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ اپنی پاکستانی قوم کہنا چاہتی ہوں کہ میں تحریک انصاف چھوڑ رہی ہوں انہوں نے بتایا کہ مجھ سے پہلے پی ٹی آئی خواتین نے اپنی پریس کانفرنس میں کچھ جنرل باتیں کیں کہا گیا کہ عائشہ کو تقریر کا موقع نہیں ملا ٗ عائشہ کو این اے ون کا ٹکٹ چاہیے تھا نہ ملنے پر وہ اس طرح کی باتیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ ابھی الیکشن میں10ماہ ہیں اور ٹکٹوں کے حوالے سے تحریک انصاف کا کوئی بورڈ بھی تاحال نہیں بنا ،ٹکٹ کا مجھے مسئلہ نہیں ہے پاکستانی عوام اور کے پی کے کے عوام مجھے عزت دیتے ہیں ٗ میں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دیا جو کامیاب رہا این اے ون میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ بات عجیب سی لگی ہے انہوں نے کہاکہ کہا گیا کہ مجھے تقریر نہیں کر نے دی گئی تقریر میں اسمبلی میں بھی کر سکتی ہوں ایسی کوئی بات نہیں ہے

انہوں نے کہاکہ لوگ آج پی ٹی آئی کو جوائن کررہے ہیں اور میں پی ٹی آئی کو چھوڑ رہی ہوں یقیناًایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ کر نا پڑا انہوں نے کہاکہ میں پختون ہوں ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ عزت اور غیرت ہوتی ہے ہمیں بچن سے بہادری اور جرات سے بات کر نا سکھایا جاتا ہے یہ ہماری ٹریننگ میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ میرے خاندان میں کوئی ڈرائیور نہیں رکھتا ٗ میرے والد گاڑی چلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے پہلے میں پیپلز پارٹی میں تھی اور پیپلز پارٹی میں خواتین کی بہت عزت ہے

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اندر ایک ایسا ماحول دیکھا جس سے خواتین پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ہر ایک کی باری لگاتے ہیں ٗمیں کہوں گی اب آپ کی باری ہے ٗعمران نیازی خود کو پارسا سمجھتے ہیں اور پوری دنیا کو خراب کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے پی ٹی آئی میں جو کلچر دیکھا اس سے مجھے شاکس لگے ہیں عمران نیازی کے بہت سارے کرتوت ہیں یہ غلط میسجز بھیجتے ہیں پی ٹی آئی میں لڑکیوں اور خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں

پی ٹی آئی میں عمران نیازی اور ان کے ارد گرد ٹولے سے خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان مغرب سے بہت متاثر لگتے ہیں شاید وہ پاکستان کو انگلینڈ سمجھ بیٹھے ہیں شاید ان کی عادتیں اپنے کنٹرول میں نہیں ہیں وہ ایک مغربی کلچر متعارف کرانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ پختون ہے ہمارا معاشرہ مسلمان ہے جو ایسی چیزوں کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہاکہ اس پارٹی میں خواتین اور لڑکیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ۔

عائشہ گلا لئی نے کہاکہ میں کوئی نواز شریف کی پارٹی جوائن نہیں کرنے والی ہوں ٗ یہ بات بالکل غلط ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف پر سارے الزامات لگالیں یہ الزام نواز شریف پر نہیں لگا سکتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ماؤں ٗ بیٹیوں کی عزت کو خطرہ ہے نواز شریف خاندانی آدمی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق کرپٹ اخلاق کے مالک عمران خان پر ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی نا اہلی کا کیس چل رہاہے

سپریم کورٹ اس چیز کو بھی دیکھے یہ شخص ملک کا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے ان سے پوچھا جائے کیا ایسا آدمی نااہل نہیں ہونا چاہیے ٗ کیا ایسا آدمی وزیر اعظم ہو سکتا ہے جن سے بیٹیوں اور ماؤں کی عزت کو خطرہ ہو ۔ عائشہ گلا لئی نے کہاکہ میری پرفارمنس سب کے سامنے ہیں ٗ پاکستان اور عوام کیلئے ہمیشہ بات کرتی رہی ہوں ٗ لوڈشیڈنگ کا ایشو کو بھرپور طریقے سے اٹھایا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ میں سوشل میڈیا پر کم اور گراؤنڈ پر زیادہ ہوتی ہوں

انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں فارن پالیسی پر بات کرتی تھی تو شیریں مزاری کو بہت تکلیف ہوتی تھی انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اخلاقیات آپ کے سامنے بتا دی ہیں ہماری میٹنگ کے دوران عمران خان نے شہید بے نظیر بھٹو کے بارے میں عجیب باتیں کیں جس پر مجھے افسوس ہے وہ خاتون اس دنیا میں نہیں ہے اور بطور مسلمان ہمیں مرے ہوئے شخص کے بارے میں نا مناسب باتیں زیب نہیں دیتیں مگر عمران خان نے بے نظیر کے بارے میں بہت عجیب باتیں کیں جس سے مجھے دھچکا لگا

انہوں نے کہاکہ یہ شخص مرے ہوئے لوگوں کو نہیں چھوڑتا زندہ لوگوں کے حوالے سے اس کے کیا تاثرات ہونگے انہوں نے کہاکہ میں نے پارٹی میں میٹنگ میں آنا چھوڑ دیا تھا اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی تھی میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے عمران خان صرف کیچڑ اچھالتے ہیں عمران خان پارٹی میں بتاتے تھے کہ آپ نے کس طریقے سے رہنماؤں پر اٹیک کر نا ہے پارٹی میں طریقے بتائے جاتے تھے رہنماؤں کے نام بگاڑے جاتے تھے اسلام میں نام بگاڑنا منع ہے ۔

عائشہ گلا لئی نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو مجھے بیٹی کہا کرتی تھیں بے نظیر نے مجھے ایم این اے اور ایم پی اے کے ٹکٹ دیئے تھے مجھے پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی ضرورت نہیں ہے میں ٹکٹ کیلئے ان کے پیمانے پر نہیں اتر سکتی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ ہوں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں یہ لوگ ورکر ز کو ادنیٰ اور چھوٹا کہہ کر پکارتے ہیں مجھے افسو س ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ آپ بنی گالا میں بیٹھے ہیں ڈنڈے کار کن کھاتے ہیں ٗ

شیلنگ کا سامنا کار کن کرتے ہیں شہادتیں کارکنوں کی ہوتی ہیں اور پھر کہتے ہیں کارکن ادنیٰ اور چھوٹے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کارکنوں کی دو کیٹیگریز ہیں ایک بنی گالا میں ہیں اور دوسرے بنی گالا سے باہر ہیں عمران خان کارکنوں کی تذلیل کرتے ہیں ٗغرور کرنا شیطان کا کام ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان ٹیلنٹ رکھنے والے لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس جیلسی کی وجہ سے شاید لوگ بھاگ جائیں ٗ خواتین کو پی ٹی آئی میں خطرہ ہے جس کے باعث وہ بھی شاید چھوڑ جائیں

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ایشو اٹھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کے ارد گرد لوگوں کے رویئے سے پی ٹی آئی ورکرز اور ایم این ا یز اور ایم پی اے ناراض ہیں ایم این اے لاکھوں لوگوں کے ووٹ لیکر آتے ہیں مگر پارٹی میں ان کی تذلیل کی جاتی ہے آپ ایم این ایز سے پوچھ سکتے ہیں عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کر نے عوام کیلئے گئی تھی ٗ رکشا یونین کیلئے گئی کیونکہ ان کے دس رکشا جل گئے تھے پرویز خٹک معاوضہ نہیں دے رہے تھے

میں ریڑھی والوں کے صدر کو لیکر گئی تھی پرویز خٹک مافیا کا ڈان ہے وہ بات سننے کیلئے تیار نہیں تھا ۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا بیٹا پیسے لے کر لوگوں کے کام کرتا ہے ٗ آج ایسے ٹھیکے ہیں جس پر پرویز خٹک نے غیر قانونی طور پر لیزنگ لی ہوئی ہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ شاید ان ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن چلتا ہے، پرویز خٹک نے تنگی مائنز میں اپنے کزن کو غیرقانونی لیز دی ہے ٗپرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے ثبوت لے کر عمران خان کے پاس گئے،

عمران نیازی کو پتا نہیں کیا مسئلہ تھا سارے ثبوت ایک طرف رکھ دئیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ورکرز کے پاس جہاز نہیں تو ان کا کیا قصور ہے کہ آپ ان کو ادنیٰ کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خود کو عقل مند اور پورے پاکستان کو بے وقوف سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں نواز شریف عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں حالانکہ خود عمران خان پاکستانی عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مخصوص نشستوں کی ساری ٹکٹ رشتہ داروں کو دے دی ہیں

عمران نیازی پرویز خٹک کے حوالے سے بات سننے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو عمران نیازی کہوں گی عمران نیازی دو نمبر پٹھان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں جہانگیر ترین کو ٹھیکے ملتے ہیں اور پھر ان سے عمران خان کا کچن چلتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے اور ادنیٰ ورکر کے پاس جہاز نہیں ہیں ان کے پاس اکاؤنٹ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں پروفیسر کی بیٹی ہوں ٗ کوئی ڈاکٹر کی بیٹی ہے ہم سب ادنیٰ ہوگئے اور یہ ہیلی کاپٹروں میں گھومتے ہیں اور پارسا بن کر غریبوں کی بات کرتی ہوں۔

عائشہ گلا لئی نے کہاکہ عمران نیازی نے مجھے صبح پیغام بھیجا لیکن میں نے کہا میں پختون ہوں کسی سے نہیں ڈرتی ٗ پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے بات کررہی ہوں انہوں نے کہا کہ جس کو آپ فرشتہ سمجھتے ہیں اس کی حرکتیں کیا ہیں ٗ اس سے آپ کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پختون خوا کے عوام عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرینگے ایسی حرکتیں آپ انگلینڈ میں کرسکتے ہیں پاکستان میں نہیں ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بہت غلط الزامات لگائے گئے کہ تین گھنٹے ملاقات ہوئی یا علیحدگی میں بھی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی ہے مجھے اس کے ثبوت دکھادیں ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی میں وفد کے ہمراہ گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف کرپشن کے ثبوت تھے جو عمران خان نے پھینک دیئے شاہ فرمان اورشہرام بھی وہاں موجود تھے یہ نوازشریف کیخلاف توکیس لے آتے ہیں مگر کے پی کے میں جو کرپشن ہو وہ نظرنہیں آتی تین گھنٹے کی میٹنگ نہیں تھی صرف پندرہ منٹ کی ملاقات تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب پی ٹی آئی میں آئی مجھے اکتوبر 2013ء میں ٹیکسٹ میسیج ملا ان کے بلیک بیری کو چیک کرلیں باقی خواتین کوبھی وہ پیغامات بھیجتے رہے سب سامنے آجائیگا میں نے ہمت کی اور والدین نے حوصلہ دیا میں سیاست سے دور ہوتی گئی اور پی ایچ ڈی میں داخلہ لے لیا انہوں نے کہاکہ میں کوئی نئی بات نہیں کررہی عمران خان کاماضی دیکھ لیں سب کے سامنے ہے ۔ میں عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی میں نے اصولوں کے اوپر یہ پریس کانفرنس کی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے کئے گئے ٹیکسٹ میسیجز موجود ہیں پی ٹی اے سے ان کاریکارڈ بھی نکلوایاایاجاسکتا ہے ایسے پیغامات تھے جو کسی کی غیرت برداشت نہیں کرسکتی یہ عہدے اور پارٹیاں آنی جانی ہیں انہوں نے کہاکہ لیگل فورم پراس کی تحقیقات ہونی چاہئیں پی ٹی اے کے پاس تمام تفصیلات ہیں عمران خان کے بلیک بیری کاریکارڈدیکھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…