اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کیخلاف الزامات، جاوید ہاشمی جھوٹے ثابت ہو گئے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کی گفتگو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنی عاقبت بھول چکے ہیں۔ جاوید ہاشمی کا عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ جسٹس تصدق جیلانی چلے جائیں گے تو اس کے بعد جو بھی آئیں گے وہ ہمارا سب کچھ کر دیں گے۔مگر ان کے بعد ناصر الملک چیف جسٹس آئے۔
دھاندلی کیس میں ناصر الملک ہی بنچ کے سربراہ تھے انہوں نے نواز شریف کو ضمانت دی، ان کے بعد انور ظہیر جمالی چیف جسٹس آئے انہوں نے بھی میاں نواز شریف کو ضمانت دے دی، لہٰذا جاوید ہاشمی نے جو بھی گفتگو کی وہ حقائق کے خلاف ہے۔ جاوید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف استعفیٰ دیں گے مگر نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں بھی ختم ہو جائیں گی مگر ایسا نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کواپنا اور اپنے بچوں کا احساس کرنا چاہیے۔