ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے اندر میرے ساتھ کیا کچھ کیا جاتا ہے؟ عائشہ گلالئی حقیقت سامنے لے آئیں

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر ان کی کئی بار تذلیل کی گئی ہے جس پر وہ احتجاج بھی کر چکی ہیں لیکن اب واپسی کے راستے بند ہوچکے ۔میں بہت جلد پریس کانفرنس کرکے حقائق کو سامنے لائوں گی۔

دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی اہم خاتون رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔وہ آج ایوان میں ہونے والے انتخابی میں عمل بھی حصہ نہیں لیں گیاور تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار کو ووٹ بھی کاسٹ نہیں کریں گی۔ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا فیصلہ تو کرلیا تاہم یہ بات اب تک سامنے نہیں آسکی کہ وہ پی ٹی آئی کے بعد کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سماءکے مطابق تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام سے ملاقاتیں کر چکی ہیں اور وہ ممکنہ طور پر حکمران جماعت میں شامل ہو سکتی ہیں لیکن عائشہ گلالئی نے تاحال اس حوالے سے واضح طور پر نہیں بتایا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ناز بلوچ بھی تحریک انصاف کو چھوڑ چکی ہیں اور ان کی جانب سے بھی پارٹی قیادت پر اسی قسم کے الزامات لگائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…