اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ’’ن‘‘ کاجنون سر چڑھ کر بولےگا، جمہوریت عوام کےساتھ، اقتدار اختیار کے ساتھ اور ریاست آئین کے ساتھ ہے۔ٹوئٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ
کِس کِس کو ،کب تک، کہاں تک روکو گے! ہم صادق ہیں، امین ہیں،ہم نوازشریف ہیں۔عبوری وزیراعظم کے انتخاب پر ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ، شاہد خاقان عباسی 235 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ رکاوٹوں اورسازشوں کےباوجود نوازشریف کا پاکستان آگے بڑھائیں گے۔