ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شریف برادران ننگے ہوچکے ،ان کاتابوت نکل چکا،خودڈوب جائیں گے، شیخ رشید

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ شریف برادران ننگے ہوچکے ،ان کاتابوت نکل چکا،خودڈوب جائیں گے ،قوم کی کشتی کنارے لگائیں گے ،جس ملک کی فوج اورعدلیہ زندہ ہوں وہ ملک کبھی شکست نہیں کھاسکتا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویمویں انہوں نے کہاکہ قوم کوبتاچکاکہ شریف برادران چوراورڈاکوہیں ،یہ اب قوم کے سامنے ننگے ہوچکے ،عدالت سے ان کاتابوت نکل چکاہے ،عوام عوام کھیلنے کاوقت اب چلاگیااب حمام حمام کھیلنے کاوقت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف40سال سے حکمران ہیں ۔انہوں نے کوئی اوربندہ آگے نہیں آنے دیا۔پارٹی کوبچانے کیلئے شہبازشریف کوآگے لایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کی سزا7سال قیدہے ۔قمرزمان چوہدری کیلئے اچھاوقت ہے کہ خودہی استعفیٰ دیدیں یاوقت سے پہلے ریٹائرہوجائیں ان کاکہناتھاکہ آئین کے آرٹیکل 62اور63پر22لوگ نااہل کئے جاچکے ہیں ۔حدیبیہ پیپرزملزپانامہ سے بڑاکیس ہے ،شہبازشریف نے حدیبیہ پیپرملزمیں کلین بولڈہوناہے ،شکرہے کہ تاریخ میں میرانام بھی آگیاہے ۔نوازشریف خودنااہل ہوچکے اب بھائی کونااہل کرانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ملک کی فوج اورعدلیہ زندہ ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،ایم کیوایم نظریہ ضرورت کی جماعت ہے ایم کیوایم نے ن لیگ کے ساتھ ہی جاناتھامجھے ووٹ دیکرایم کیوایم کوکچھ نہیں ملتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف میرے سکھائے ہوئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔انتخابات میں خودڈوب جاؤں گالیکن قوم کی کشتی ضرورکنارے لگائیں گے ،قوم کومایوس نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جوآدمی پاکستان کے خلاف بات کرے وہ گٹرہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…